بسنت بحال کرنے سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
بسنت کی بحالی کی قرارداد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلٰی مریم نواز کے بسنت کو بحال کرنے کی کاوش پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل کے ایک کمرے نہیں،7 سیلز پرمشتمل کمپلیکس میں ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
وزیر اعلیٰ کی کوششوں کا اعتراف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز قرارداد میں پنجاب کے ثقافتی ورثہ کو بحال کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع
بسنت کا تاریخی پس منظر
متن میں لکھا گیا کہ بسنت کا فیسٹیول نہ صرف پنجاب کی پہچان تھی بلکہ دنیا بھر سے لوگ لاہور کا رخ کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ روزگار کماتے تھے۔ بسنت سے اربوں روپے کا زر مبادلہ ملک میں آتا تھا جو ہم نے کھو دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
پاکستان کے دشمنوں کو پیغام
متن میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب پر پاکستان کے دشمنوں نے گھنائونا وار اس وقت کیا جب مریم نواز کی کاوشوں سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا ابھر رہا تھا۔ تاہم بسنت کو تمام انٹر نیشنل جریدے نمایاں کوریج دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے: اسحاق ڈار
حکومت کا مضبوط جواب
پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جیسے معرکہ حق میں عبرت ناک شکست بھارت کو فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہماری افواج نے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں پاکستانی اشیا کی مانگ بہت زیادہ ہے ، بزنس مین کا انکشاف
بسنت تہوار کی اہمیت
قرارداد میں مزید لکھا گیا کہ تمام خوارج کو جہنم واصل کیا جائے گا اور دشمن کے مزموم عزائم کو مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت تہوار سے لوگوں کی خوشیاں بحال کیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کا احتجاج: ‘حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان’
نواز شریف کی رہنمائی
بسنت تہوار کو دن رات کی محنت اور محمد نواز شریف کی ویژنری گائیڈنس سے ممکن ہوا جس سے صوبہ کا ثقافتی ورثہ بحال کیا گیا۔ ترقی اور خوشحالی کا سفر اب جاری رہے گا اور دشمنوں کا منہ ہمیشہ کے لیے کالا رہے گا۔
پرامن انعقاد کا خراج تحسین
بسنت جیسے تہوار کے پرامن انعقاد پر تمام متعلقہ اداروں، پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔








