لاہور: احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 8 فروری کو لاہور میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
احتجاج کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک گیر ہڑتال کی کال کے دوران فیروزپور روڈ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
مقدمے کی دفعات
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیاجس میں توڑ پھوڑ، سڑک بلاک، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزید نفری بلاکر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں عرفان، حبیب، عبد الرحمان، احسان رسول، حافظ مشتاق رسول شامل ہیں۔
پولیس کی کارروائیاں
پولیس کے مطابق سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے والے مزید افراد کی نشاندہی جاری ہے۔








