پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں: حمزہ شہباز
حمزہ شہباز شریف کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ؛ رمضان 2026 میں صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر
پارٹی ورکرز کی اہمیت
حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ن لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے پارٹی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا۔ انہوں نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب
بلدیاتی انتخابات کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائیں تاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار200روپے کا اضافہ
ن لیگ کی کوششیں
نائب صدر نے کہا ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرے۔ پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا تو ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا۔ میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین دور گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہ کیا۔
معیشت کے موضوع پر بیانات
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔








