ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ آ گئی، پاکستان کس نمبر پر ہے۔۔؟ آپ بھی جانیے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ آ گئی، پاکستان کس نمبر پر ہے؟ اس بارے میں اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف

پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس

تفصیلات کے مطابق، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2025ء جاری کر دیا ہے۔ 2024ء کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی سکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 2025ء میں بھی گزشتہ 4 سال کی گُڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: معلوم ہو گیا: دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا سراغ مل گیا

بدعنوانی کے اعداد و شمار میں بہتری

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی میں کمی آئی ہے بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024ء کے مقابلے میں، 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 2 مزید ممالک کا سروے بھی شامل کیا ہے، 2024ء میں 180 جبکہ 2025ء میں 182 ممالک کا سروے کیا گیا۔

بدعنوانی کے تاثر میں کمی

رپورٹ کے مطابق، 2021ء سے 2025ء تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔ گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجے بہتری آئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی تھی، جس کے مطابق 3 میں سے 2 شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...