اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
تحسین کے کلمات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہینرک کلاسن کو جرمانہ کردیا
ثقافتی رنگوں کی بحالی
’’جنگ ‘‘ کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہوریو! فضائی معیار میں بہتری، ثقافتی رنگوں کی بحالی یاد رکھنا، اہل قیادت اور عوام کا تعاون ہر ناممکن کو ممکن بنا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑی، صنعت، فیکٹری، بھٹے، گاڑیاں، رکشے والوں سمیت اہلِ پنجاب نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔
نیلا آسمان اور سموگ کا خاتمہ
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوشش سے لاہوریوں نے دہائیوں بعد نیلا آسمان پھر سے دیکھا، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی محنت کی وجہ سے سموگ ختم ہو رہی ہے۔ فضائی معیار کی بہتری نے لاہور کو واپس اس کی اصل پہچان دلوائی، عوام کے تعاون سے ہر شعبے میں پنجاب کو ترقی اور کامیابی کی مثال بنائیں گے۔








