پشاور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو برطرف کردیا
پشاور ہائیکورٹ کی برطرفی کا حکم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان کا 86واں قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا
برطرف ججز کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر شاہ ترمزی کو عہدے سے برطرف کیا گیا۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ افضل کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں کتنا اضافہ ہوا؟ شاندار خبر
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
استعفی کی خبر
علاوہ ازیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفی دے دیا۔








