چیف جسٹس نے ہمت کی، شکریہ: علیمہ خان
علیمہ خان کا چیف جسٹس سے شکریہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین دن کی لڑکی سڑک سے اٹھا کر پالی، جوان ہو کر لڑکی نے اپنے 2 بوائے فرینڈز کیساتھ مل کر اُسی ماں کو ہی قتل کردیا۔
میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر تھیں، انصاف ملنا بانی کا حق ہے۔ سلمان صفدر کوئی اور پیغام نہیں دیں گے، نہ میڈیا سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ کے قریب دھماکا
چیف جسٹس کی ہمت
’’جنگ‘‘ کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ہمت کی ہے، انہوں نے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے کہ جیل انتظامیہ بیرسٹر سلمان صفدر کو کیا کہتی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر اس وقت عدالت کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کل عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں گے، ہم اپنی ملاقات کے لیے یہاں آئے ہیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر بانی کے حالات پر سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ججز کو اب ہمت کرنی چاہیے کیونکہ عدالتی نظام ختم ہو چکا ہے۔
غیر یقینی صورتِحال
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم اڑھائی سال سے غیر یقینی صورتِحال میں ہیں، عدالتوں سے صرف انصاف مانگ رہے ہیں، اس وقت امتحان عدالتی نظام کا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر کتنا عمل درآمد ہوتا ہے۔








