پاکستان 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی امریکہ سے شکست سے دوچار ہو گا، محمد آصف کا پرانا بیان ایک بار پھر وائرل
محمد آصف کا تجزیہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے گا۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے، امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹس، ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر بڑے انعام کا اعلان
ماضی کی شکست
یاد رہے کہ 2024ء کے ورلڈ کپ میں امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔ امریکہ میں ہونے والا میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں چلا گیا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔ امریکہ نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ ہی برابر کر دیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا تھا۔
آنے والے ورلڈ کپ کی پیش گوئی
محمد آصف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی امریکہ سے شکست سے دوچار ہو گا۔








