سندھ اسمبلی نے شراب خانوں پر پابندی اور خرید و فروخت کیخلاف قرارداد مسترد کردی
سندھ اسمبلی کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی نے صوبے بھر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بھارتی ڈرون سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا
قرارداد کی تفصیلات
شراب خانوں پر پابندی کی قرارداد ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی حکومت نے مخالفت کی۔ قرارداد میں صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کرنے اور تمام لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ کا مؤقف
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ شراب خانوں پر پابندی عائد کرنے سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، اسی لیے حکومت اس تجویز کی حمایت نہیں کرسکتی۔ بحث کے بعد اسمبلی نے قرارداد کو مسترد کر دیا.








