پنجاب حکومت کا 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک لاہور میں رمضان بچت فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب کا عوام کے لیے تحفہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو معیاری اور سستی اشیاءخورونوش کا تحفہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پاک فوج کو طلب کر لیا!
رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد
پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے رمضان بچت فیسٹیول 13 فروری سے 15 فروری تک لاہور کے جیلانی پارک میں انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹ حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
فیسٹیول میں رعایتیں
سیکرٹری فوڈ سیفٹی سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی سے ہر خاص و عام کو ریلیف ملے گا۔ فیسٹیول میں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ 20 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر میسر ہوں گی۔
نگرانی اور معیار کی یقین دہانی
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی، جبکہ تمام اسٹالز پر اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔








