قیدی نمبر 420 بھی منافق اور اُس کا پورا خاندان بھی منافق ہے، فیاض الحسن چوہان
لاہور کی خوشبو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ دلچسپ بات یہ نہیں تھی کہ علیمہ باجی کے بیٹے اور علیمہ باجی کی فیملی نے بسنت منائی اور پتنگیں اُڑائی تھیں، بلکہ دلچسپی یہ ہے کہ جس علیمہ باجی نے ریاست اور مخالفین کو تڑیاں لگائی تھیں کہ بسنت کے موقع پر لاہور کی فضاء قیدی نمبر 420 کی تصویروں والی پتنگوں سے بھرپور اور معمور ہو گی، اُسی علیمہ باجی کے بیٹے اور خاندان نے پولیس اور ریاستی اداروں سے ڈر کر قیدی نمبر 420 کی تصویر والی پتنگ کو اُڑانا اپنی شان کے خلاف اور ضروری نہیں سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں جیب تراشی کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار
منافقانہ رویہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب کارکنوں اور عوام کو ملکی، ریاستی اور انتظامی قوانین توڑ کر پولیس، انتظامیہ اور عدالتوں کے جبر کی چکی میں پیسنے کی تلقین اور نصیحتیں۔۔۔ اور خود خوف کے مارے اپنے خاندان اور آل اولاد کو قانون کے احترام کے ساتھ بسنت منانے کا عمل، قیدی نمبر 420 بھی منافق اور اُس کا پورا خاندان بھی منافق۔
سوشل میڈیا پر بحث
منافقت جان کے جیو۔۔۔۔۔:
دلچسپ بات اور بریکنگ نیوز یہ نہیں تھی کہ علیمہ باجی کے بیٹے اور علیمہ باجی کی فیملی نے بسنت منائی اور پتنگیں اُڑائی تھی۔۔۔۔۔۔!!!!!
دلچسپ، مزیدار، مصالحے دار اور بریکنگ نیوز یہ ہے کہ۔۔۔۔ جس علیمہ باجی نے ریاست اور مخالفین کو تڑیاں لگائی تھی کہ بسنت کے موقع…
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) February 10, 2026








