عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 3 گھنٹے تک ملاقات کرنے والے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے
عمران خان کی وکیل سے ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں انسداد انتہا پسندی، شائستگی اور دیانت پر سیمینار، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، احمربلال صوفی اور دیگر مقررین کا خطاب
ملاقات کی تفصیلات
بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات قریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔
ملاقات کی رپورٹ
اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔








