کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور کی موجودگی میں اہم اجلاس، عسکری اور سیاسی قیادت کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک سمت پر چلنے پر اتفاق

اجلاس کا انعقاد

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورہیڈ کوارٹر پشاور میں آج امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آگ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہے، یہ قومی سانحہ ہے، فاروق ستار

اجلاس کے مقاصد

جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سمت پر چلنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل یوتھ ہب – نوجوانوں کے لیے ایک اور انقلابی قدم!

اجلاس میں شرکت اور گفتگو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ سمیت 3 گھنٹے تک کور ہیڈ کوارٹر میں رہے۔ وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان نے لنچ بھی کور ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ لنچ کے دوران وزیر اعلیٰ اور محسن نقوی نے قریب بیٹھ کر گفتگو کی، وزیر اعلیٰ نے محسن نقوی سمیت دیگر شرکا سے مصافحہ بھی کیا۔

نظم و نسق کا ماڈل

امن و امان سے متعلق اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں مستقل قیامِ امن کے لیے بات چیت کی گئی اور قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...