عمران خان نے اگست میں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی بات کی تھی، علیمہ خان
علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی ٹھیک ہیں۔ ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
صحت کے مسائل اور علاج
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اگست میں کہا تھا کہ ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔
علاج کی فراہمی کا مطالبہ
علیمہ خان نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی کا علاج نہیں کروانے دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔








