بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے، صاحبزادہ فرحان
پاکستان کوئٹہ ٹیم کے بلے باز کا بیان
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظمؒ جمہوریت، انصاف اور برابری کے علمبردار تھے: صدر، وزیراعظم کا پیغام
میچ کے بعد کا تبصرہ
کولمبو میں امریکہ کے خلاف فتح گر اننگز کھیل کر مین آف دا میچ کا ایوارڈ جیتنے والے صاحبزادہ فرحان نے بعداز میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی۔ اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔ دو میچز میں رنز کیے، اگلے میچز میں اعتماد کا فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک کی راہوں میں: ایک ٹرک ڈرائیور کی مدد کی حیرت انگیز داستان
بھارت کے خلاف میچ کی تیاری
انہوں نے کہا کہ پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔
پاکستان کی حالیہ کارکردگی
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے، پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں یو ایس اے کو شکست دی۔








