ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو، علامہ ناصر عباس
اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔
ملاقات کا خیر مقدم
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے، علامہ ناصر عباس نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی چیئرمین سے ملاقات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملاقات کو اچھی شروعات کہتے ہیں اور اسے ویلکم کرنا چاہتے ہیں۔
مذاکرات اور احتجاج کا اختیار
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا احتجاج کرنے کا اختیار دیا ہے۔








