لاہور: کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد
مناواں میں خوفناک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مناواں میں کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی کی ابو ظہبی میں ملاقات
مقتولین کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے۔ ماں اور بیٹے کو گلادباکر قتل کیا گیا اور لاشیں ورثا کے حوالے کرکے تدفین کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں بدان پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید
مقدمہ درج
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
بھائی کا بیان
بھائی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بہن اور بھانجے کوقتل کیا اور لاشیں پھینک دی۔








