ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور زیادتی کرنے والے ملزم سہیل صادق کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں
واقعے کی نوعیت
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا خاوند ملزم کے گھر کام کرتے تھے۔ خاتون نے 3 ماہ قبل کام چھوڑ دیا تھا جب کہ خاوند ملزم کے گھر ڈرائیوری کرتا رہا۔ ایک روز ملزم خاتون کے خاوند کے ساتھ گھر آیا تھا اور خاوند کو کام کے بہانے بازار بھیج دیا اور موقع پاکر ملزم نے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم کی دھمکیاں
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم سہیل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل صادق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔








