محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت
محسن نقوی کا پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
زخمی سپاہیوں کی عیادت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی، جو فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
علاج کی سہولیات کی یقین دہانی
وزیر داخلہ نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کے بارے استفسار کرتے ہوئے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عزم اور جذبے کی تعریف
محسن نقوی نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔








