فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بڑی خریداری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
پی ایس ایل پلیئرز آکشن کا انعقاد
لاہور میں ہونے والی پی ایس ایل پلیئرز آکشن کی تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے ہیرو فہیم اشرف کی 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔








