گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

سیاسی رہنماؤں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: دورۂ امریکہ، اسحاق ڈار واشنگٹن بھی جائیں گے، اہم شخصیت سے ملاقات طے

شمولیت کرنے والے رہنما

گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجا جلال، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع، سابق وزراء فتح اللہ خان، حاجی شاہ بیگ، شمس اللہ حق، مولانا سلطان رئیس، اور سابق وزیردلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: میری بیٹی آپ کو انکل سمجھتی تھی، آپ نے اسے کھلونے کی طرح استعمال کیا: آسٹریلیا میں درجنوں بچیوں کے ریپ کا مجرم عمر قید کی سزا یافتہ

عبدالعلیم خان کی تقریب میں تقریر

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت پر مفلر پہنا کر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہو رہی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کے لیے بھرپور کام کرے گی۔ آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی، خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ہے۔ مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے، ان شاء اللہ جلد اس کی تفصیلات پیش کریں گے۔

گلگت بلتستان کی ترقی کے امکانات

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اپنے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ پورے پاکستان سے ہمارے لوگ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم میں شریک ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ وفاق کی مدد کر سکے، اور گلگت بلتستان سے اربوں ڈالر صرف سیاحت سے آسکتے ہیں۔ ہم ٹول پلازوں سے اربوں روپے کما سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...