جس شخص نے بطور وزیراعظم ایوان میں بیٹھنا تھا، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے، شیر افضل مروت۔
شیر افضل مروت کا عمران خان کی صحت پر خدشہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان کی صحت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے، ان کا کوئی تسلی بخش علاج نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے
عمران خان کی قید کی صورتحال
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے عمران خان بے گناہ جیل میں پڑا ہوا ہے، جس شخص نے اس ایوان میں بطور وزیراعظم مسند پر بیٹھنا تھا، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے۔
ملک کی صورتحال پر تشویش
یہ ظلم صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، بلکہ پورے پاکستان کے ساتھ ہورہا ہے۔ عوام کو پاکستان کے آئین اور قوانین کے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔
"مجھے عمران خان صاحب کی صحت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے، خان صاحب کا کوئی تسلی بخش علاج نہیں کیا گیا، ڈھائی سال سے عمران خان بے گناہ جیل میں پڑا ہوا ہے، جس شخص نے اس ایوان میں بطور وزیراعظم کہ مسند پر بیٹھنا تھا، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے." شیر… pic.twitter.com/JWoVyOUTyP
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 11, 2026








