لاہور میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور میں گلی میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت
اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹوں کے بھٹوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور بچوں کی مزدوری کا خاتمہ’’یہ محض اصلاحات نہیں،انسانی حقوق کا انقلاب ہے۔ الحمدللہ‘‘مریم اورنگزیب
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیا۔ بچے گھر سے مدرسے کے لیے نکلے تھے کہ ملزم نے گلی میں موجود بچی کے بھائی کو ڈرایا اور بچی کے ساتھ فحش حرکات کیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کی کارروائی
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔








