پارلیمنٹ میں صرف کورم کی نشاندہی کرنے نہیں آئے، سینئرز کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، ہم بھی منتخب ہو کر آئے ہیں، بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، جنید اکبر خان
جنید اکبر خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ایسی گاڑیاں گھومتی ہیں جن کی نمبر پلیٹ نہیں ہوتی۔ کل ہمارے 2 بندوں کو نامعلوم گاڑیوں کے ذریعے پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے 2026 ورلڈ کپ کو اپنے کیریئر کا آخری ایونٹ قرار دے دیا
وکیل پر تشدد
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور بار کے ایک وکیل پر تشدد کیا گیا ہے۔ اگر وکیلوں کا یہ حال ہو رہا ہے تو باقی عوام کا آپ خود سوچ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
پارلیمنٹ میں گفتگو
جنید اکبر نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں چاہے کسی بھی جماعت کا ممبر ہو، یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم بھی منتخب ہو کر آئے ہیں، لیکن ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ گزشتہ 1 سال سے اڈیالہ جیل جا رہا ہوں، 22 مرتبہ میرا نام لسٹ میں آیا لیکن میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔
احتجاج کا اظہار
جنید اکبر کا اسپیکر اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج۔ سینیئرز کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا، یہ ہماری طرح ووٹ لے کر آئے ہیں، یہ کوئی مقابلے حسن جیت کر نہیں آئے، یہ یہاں گھنٹوں بولتے ہیں اور ہمیں ٹائم نہیں ملتا تو ہم یہاں صرف کورم پورا کرنے تو نہیں آئے۔








