کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3400 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت، سپورٹس کے 184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے: وزیر کھیل فیصل کھوکھر
کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’کھیلتا پنجاب پنک گیمز‘‘ میں 3400 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت؛ آئی جی پنجاب 11 اپریل کو طلب
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پورے سٹیڈیم میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ہر ڈویژن کی اتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر سٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔ اولمپین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔ پورا پنجاب سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا۔ ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں پر مشتمل دستوں نے سٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا آئندہ ماہ دورہ روس کا امکان
وزیر کھیل کی اقدامات
وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں۔ فی میل کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ پنجاب نیشنل گیمز میں 126 اور قائد اعظم گیمز میں 173 میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا۔ پنجاب میں سپورٹس کے 184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کیلئے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف سٹیڈیم بنائیں گے۔
تقریب میں شرکت
تقریب میں وزراء، ارکان اسمبلی، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔








