غلطی یا۔۔۔؟ ’’ورلڈ ڈیفنس شو 2026 ‘‘میں بھارت نے ایرانی ڈرون کی نقل متعارف کروادی
سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غلطی یا کچھ اور۔۔۔؟ سعودی عرب میں جاری 'ورلڈ ڈیفنس شو 2026' میں بھارت کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی نیو اسپیس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجیز نے اپنی 'شیش ناگ' سیریز کے خودکش ڈرونز متعارف کروادیئے جن میں سے ایک 'ایرانی شاہد 136' ڈرون کی ہوبہو نقل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا گرفتار
شیش ناگ ڈرونز کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق ان خودکش ڈرونز میں شیش ناگ 150 اور شیش ناگ 20 شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے شیش ناگ 150 کو سب سے نمایاں طور پر پیش کیا گیا جو طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا خودکار طرز کا ڈرون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس کی اہم خبر
شیش ناگ 150 کی قابلیت
کمپنی کے مطابق یہ ڈرون کروز میزائل کے کم لاگت متبادل کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس کی رینج 1000 کلومیٹر سے زائد ہے، جبکہ یہ 25 سے 40 کلوگرام تک کا پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شیش ناگ 150 جدید خودکار نظام اور سوارم رویے پر مبنی ہے جس کے تحت متعدد ڈرونز مل کر کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس میں ڈیلٹا وِنگ ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے جو طویل پرواز (تقریباً 5 گھنٹے) اور رفتار کے لیے موزوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل تک بنگلہ دیش کا سب سے پاپولر لیڈر شیخ مجیب الرحمان آج عبرت کا نشان بن گیا ہے،اکبر ایس بابر
خصوصیات اور مقاصد
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نظام اسرائیلی ہاروپ اور ایرانی شاہد136 جیسے ڈرونز کا متبادل بن سکتا ہے اور کمانڈ پوسٹس، فضائی دفاعی نظام جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسی نمائش میں نیو اسپیس نے شیش ناگ 20 بھی متعارف کرایا ہے جو ایک چھوٹا، برقی توانائی سے چلنے والا اور کینسٹر سے لانچ ہونے والا ڈرون ہے۔ یہ نظام زمین پر موجود دستوں یا گاڑیوں سے فوری طور پر لانچ کیا جا سکتا ہے اور اسے ٹیکٹیکل سطح پر درست حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام سمیت 26 ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا
شیش ناگ 20 کی خصوصیات
شیش ناگ 20 کی نمایاں خصوصیات میں 30 کلومیٹر تک آپریشنل رینج اور تقریباً 1 گھنٹے کی پرواز شامل ہے۔ اس کا پروں کا پھیلاؤ 2 میٹر ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 20 کلوگرام بتایا گیا ہے۔ یہ ڈرون 5 کلوگرام تک کا وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ جدید الیکٹرو آپٹیکل اور انفرا ریڈ کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو نگرانی اور ہدف کی نشاندہی میں مدد دیتے ہیں۔
پرواز کی رفتار اور بلندی
کمپنی کے مطابق برقی توانائی کی بدولت یہ ڈرون 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے اور 6000 میٹر تک کی بلندی پر آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔








