عمران خان سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، 6 نام اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل رفقاء کی ملاقات کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے، طالبان رجیم کے پیدا کردہ حالات نائن الیون سے زیادہ خطرناک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
ملاقاتیوں کی فہرست
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6 رفقاء کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی جس میں کراچی سے امتیاز شیخ، لاہور سے اویس یونس کے نام شامل ہیں۔
دیگر نامزد رفقاء
اِسی طرح ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، مشرف آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اظہر غزوانی کے نام بھی ملاقاتیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔








