بیک ڈور رابطوں کی خبریں جھوٹ ہیں ، نہ ہی ایسی کوئی بات ہے نہ ہی ایسا ممکن ہے ،نعیم حیدر پنجوتھہ
بیک ڈور رابطوں کی افواہیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کی خبریں جھوٹ ہیں۔ نہ ہی ایسی کوئی بات ہے نہ ہی ایسا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں
افواہوں کا جواب
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ افواہیں کہ بات چیت ہو رہی ہے، ٹرک کی بتی ہے۔ فوکس تحریک پر رکھیں، واحد راستہ مزاحمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
وزیراعظم کا کردار
رہی بات وزیراعظم شہباز شریف کی تو وہ نہ مینڈیٹ دے سکتا ہے، نہ لوگ رہا کر سکتا ہے اور نہ ملاقات کروا سکتا ہے۔ تو پھر فضول بحث کا کوئی فائدہ؟
عمران خان کا مستقبل
آخری بات یہ ہے کہ نہ عمران خان ڈیل کے تحت کے پی جاۓ گا اور نہ بنی گالہ۔ عمران خان ایک دن انشاء اللہ سر اٹھا کے باہر آۓ گا.
بیک ڈور رابطوں کی خبریں جھوٹ ہیں نہ ہی ایسی کوئی بات ہے نہ ہی ایسا ممکن ہے، افواہیں کہ بات چیت ہو رہی ہے ٹرک کی بتی ہے، فوکس تحریک پر رکھیں، واحد راستہ مزاحمت ہے، رہی بات شہباز کی تو وہ نہ مینڈیٹ دے سکتا نہ لوگ رہا کر سکتا نہ ملاقات کروا سکتا تو پھر فضول بحث کا کوئی فائدہ؟ آخری…
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) February 11, 2026








