پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا، قومی وحدت اور اطمینان کے لیے ملک میں فوری طور پر انتخابات کیے جائیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا بیان

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہئے۔ سیاست پارٹیاں کرتی ہیں حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی گرفتاری اور ویڈیو لیک کی جھوٹی کال، ماں کا دل کا دورہ: ایک دلخراش واقعہ

صوبے کی مشکلات اور وفاق کی ضرورت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور وزیر اعظم کی ملاقات تین ماہ قبل ہونی چاہئے تھی۔ امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔دنیا غیر مستحکم ہو گی تو امریکا کی بادشاہت قائم رہے گی۔ امریکا کی خواہش ہے کہ ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں، کامران ٹیسوری

انتخابات کی ضرورت

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا، "پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا ہے۔ قومی وحدت اور اطمینان کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کئے جائیں۔ الیکشن کے نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ غلط چیزوں کے خلاف اکثر خطرناک ردعمل آتا ہے۔ ہمیں احتیاط کر کے حد میں رہنا ہوگا۔ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں صرف دعوے کر سکتی ہیں کام نہیں۔ موجودہ حکومت امن و آمان لا سکتی ہے نا ہی معاشی استحکام۔ پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا۔ ہماری حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔ ایف ٹی ایف اور عالمی مالیاتی اداروں نے ہمیں یرغمال کیا ہے۔ پاکستان کی تقسیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیئے۔"

ٹویٹ اقتباس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...