مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پائے تو ’’انتہائی سخت اقدام‘‘ کرنا پڑے گا: ٹرمپ

ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی تجویز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ایران کیساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو ’’انتہائی سخت اقدام‘‘ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مضبوط پوزیشن: ‘یہ سعود شکیل کی بہترین سنچری ہے’

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تیاری

جیو نیوز کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران ایک نئے تنازع کو روکنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکہ میں مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

ٹرمپ کے سخت موقف کا اظہار

اسرائیلی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ کو ’’انتہائی سخت اقدام‘‘ کرنا پڑے گا۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ’’یا تو ہم معاہدہ کریں گے یا پھر ہمیں بہت سخت قدم اٹھانا ہوگا۔’’

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا

مشرقِ وسطیٰ میں بحری جہازوں کی موجودگی

ٹرمپ نے چینل 12 اور امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کو بتایا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایشیا میں موجود یو ایس ایس جارج واشنگٹن اور امریکہ کے مشرقی ساحل پر موجود یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش طیارہ بردار جہاز اس حوالے سے ممکنہ امیدوار ہیں تاہم دونوں کو مشرقِ وسطیٰ پہنچنے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے کیریبین میں موجود یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار جہاز کی تعیناتی کا بھی امکان ہے۔

ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں تازہ پیشرفت

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا تھا جس کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سے ایران کو امریکہ کی سنجیدگی جانچنے کا موقع ملا اور سفارتکاری کے تسلسل کے لیے ہم آہنگی سامنے آئی۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے جب ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی ایک طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن خطے میں تعینات کر چکی تھی جس سے نئے فوجی اقدام کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...