حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا فیصلہ: نیٹ بلنگ وصولی نہیں ہوگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کامیابیاں اور امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی
وفاقی وزیر کی وضاحت
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
وزیر اعظم کی ہدایت
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا۔ حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں، ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے 22 سالہ دوست کو قتل کردیا
نیپرا کے نئے ریگولیشنز
یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نئے ریگولیشنز میں بتایا گیا کہ پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی ہوگی۔
وزیر اعظم کا فوری نوٹس
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا تھا。








