مریم نواز نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں؟ شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں
نئے ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم کا آغاز
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا. ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔ موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی بھی تصدیق ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور گوری کی محبت کی وجہ میں بنی تھی ’نیلم کوٹھاری‘
فوری تصدیق کی سہولت
ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہو گی، جب کہ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی ہو گی۔ انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر اسٹیٹس، اور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا
مستقبل کے منصوبے
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا۔ ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا بیان
دوسری جانب، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شواہد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ یقینی بنائیں گے۔ ون ایپ کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط اور محفوظ سفر کو فروغ ملے گا۔








