گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری

وزارت ہاؤسنگ کی نئی ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری افسران اور ملازمین کی جانب سے رہائش (اکاموڈیشن) ہائر کرنے کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگنے والی 10 سالہ بچی سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی

پالیسی کا باقاعدہ اعلان

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی کو تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو عملدرآمد کے لیے باقاعدہ طور پر سرکولیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات فیاض الحق کی جانب سے باقاعدہ آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساری ذمہ داریاں کمپیوٹروں کو سونپی جا رہی ہیں لیکن پاکستان میں سوائے چند بڑے اسٹیشنوں کے، ابھی تک پرانا سیمافورسسٹم ہی چل رہا ہے۔

اکاموڈیشن کی ہائرنگ کے اقدامات

آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے لیے اکاموڈیشن کی ہائرنگ اپنے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اخراجات کو کنٹرول کرنا اور رہائشی سہولتوں کے حصول کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 48 گھنٹوں کی گیس بندش کا اعلان کردیا

انتظامی خودمختاری کا حصول

وزارت ہاؤسنگ کے ذرائع کے مطابق نئی ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کے تحت مختلف وزارتوں اور اداروں کو اپنے ملازمین کی رہائش کے معاملات میں زیادہ انتظامی خودمختاری حاصل ہوگی، جس سے فیصلوں میں تاخیر کم ہوگی اور ملازمین کو بروقت سہولت مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے، سندھ ہائیکورٹ

پالیسی کا دائرہ کار

حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق گریڈ ایک سے لے کر گریڈ بائیس تک کے تمام سرکاری ملازمین پر ہوگا۔ اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا نظام مزید منظم اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

شفافیت اور مالی نظم و ضبط

وزارت کے مطابق نئی پالیسی کا بنیادی مقصد شفافیت، سہولت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے تاکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...