لینڈنگ کے دوران طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق
افسوسناک واقعہ
جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت فیسٹیول، پنجاب کے ثقافتی رنگ اور خوشیوں کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے: عظمٰی بخاری
حادثے کی تفصیلات
خبرایجنسی کے مطابق دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے پرواز کی تھی۔
فائرنگ کا واقعہ
مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 مسافر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








