وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب 27 گھنٹے تک چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچے کو باہر نکالا گیا تو اس نے چیخ ماری: ‘مجھے پکڑ لو، پھر واپس نہیں جانا چاہتا’
دھماکے کی مذمت
بحرینی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی، شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے منی سکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر کا انکشاف
انسانیت کے خلاف حملہ
راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔ اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کا ساتھ دے گا۔ بحرین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان کی قربانیاں
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحرین نے ہر آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اقوام عالم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے۔ دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔








