ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد نبی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے
محمد نبی پر جرمانہ عائد
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کی زد میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں ہر کلومیٹر پر 27 روسی فوجی ہلاک ہوئے، بی بی سی کی تحقیق میں دعویٰ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق محمد نبی گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار، 3 مجرموں کی اپیلیں خارج
ٹویٹر پر اعلان
Afghanistan's all-rounder Nabi fined 15% match fee + 1 demerit point for Level 1 ICC breach vs SA.
Questioned umpires on Lungi Ngidi's wristband.
Nabi accepted the sanction without a formal hearing.#T20WorldCup2026 #T20WorldCup pic.twitter.com/MEFYTL7E4A
— Tushar CricInfo (@cricfan_tushar) February 12, 2026
یہ بھی پڑھیں: مروف ڈائریکٹر نے تنخواہ مانگنے پر ڈرائیور کو چھری مار کر زخمی کردیا
آئی سی سی کی رپورٹ
آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو کہ پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات، کارکردگی کو سراہا
موقع پر بحث
یہ شق انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا، جب محمد نبی نے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ کے حوالے سے امپائرز سے بحث کی تھی۔
میچ کا نتیجہ
واضح رہے کہ انتہائی سنسنی خیز میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔








