جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں: حافظ طاہر اشرفی
علامہ حافظ طاہر اشرفی کی بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے قتل کا الزام میں گرفتار بیوی اور اس کا آشنا بری
امن اتحاد اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تباہی مچانے والے پاکستان کے فتح میزائل کی خصوصیات
بھارت کے رویے پر تنقید
انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امداد براہِ راست مستحق خاندانوں تک پہنچانے کی کاوش، کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم
دہشت گردی کے خلاف اقدامات
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟ ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔
مذاکرات کی شرائط
مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔








