تحریک فساد کی ایک شرپسند خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی شدید مذمت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک فساد سے وابستہ ایک خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ایک پرامن، زندہ دل اور ثقافتی شہر ہے، جس کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: شوگرملز مالکان نے یقین دہانیاں ہوامیں اڑا دیں، لاہور سمیت مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ

لاہور کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی

لاہور میں 4 سال جعلی حکومت کرنے والے اور زمان پارک کے باہر ناچ گانے کرنے والوں کو آج اپنی سیاست پر شرم آنی چاہیے۔ جو عناصر ماضی میں لبرٹی چوک اور مینارِ پاکستان کو سیاسی سرکس میں تبدیل کرتے رہے، وہ آج اسی لاہور پر تنقید کرکے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف

سیاست میں انتشار کی مستردگی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ان کے اپنے قائد کی فیملی اہل و عیال کے ساتھ بسنت مناتی رہی تو کیا اس پر بھی کبھی شرمندگی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور اور پنجاب کے عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی قونصل جنرل لاہور کا دورہ جنوبی پنجاب، امریکہ پاکستان پارٹنرشپس پر روشنی ڈالی

امن اور خوشی کی ترجیحات

لاہور کے شہریوں نے انتشار کی کال میں شامل ہونے کے بجائے امن، خوشی اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ بسنت منانے کو ترجیح دی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ پنجاب کی ترقی سے حسد کرنے کے بجائے مخالفین اپنی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں۔

ناکام تحریکیں اور ترقی کی راہ

انہوں نے کہا کہ تحریک فساد کے تمام ٹرمپ کارڈ، جعلی تحریکیں اور "انقلاب فرام ہوم" مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمن سازشوں کو پہچان چکے ہیں۔ پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک مزید کسی فتنے، انتشار یا فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...