متحدہ عرب امارات کے لیے نوکریوں کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، امارات حکومت
نوکری کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے امارات کیلئے نوکری کے جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمینی فوج داخل کیے بغیر ایرانی حکومت کا تختہ نہیں الٹا جا سکتا، نیتن یاہو
جعلی سوشل میڈیا اکاوئنٹس کی بندش
اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ انہوں نے متعد د جعلی نوکریوں کی آفر دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاوئنٹس بند کیے ہیں۔ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
غیر قانونی بھرتی کی تشہیر
اماراتی حکام کے مطابق، حکومتی لائسنس کے بغیر ملازمین کی بھرتی کی تشہیر غیر قانونی ہے۔ ایسے معاملات میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جرمانے اور قید کی سزائیں
جعلی اشتہارات چلانے پر 20 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح، جعلی اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دینے والوں کو 6 ماہ تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔








