سیاسی جماعتیں وراثتی سیاست کو خیر باد کہیں اور کروڑ پتیوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے علیٰ کردار کے حامل پروفیشنلز کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجیں

مصنف:رانا امیر احمد خاں

قسط: 305

سفارشات:

سیمینار منعقدہ 21،مارچ 2012 ء
اس مذاکرے میں سنٹر فار چینج کراچی کے ڈائریکٹر سید فراست علی مہمان خصوصی تھے۔ مذاکرے میں خطاب کرنے والوں میں ائیر مارشل خورشید انور، سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ فاروق حیات، پروفیسر جمیل نجم، پروفیسر مشکور احمد صدیقی ریٹائرڈ کلکٹر کسٹم سلیم اختر، تحریک نفاذ اردو بطور قومی و سرکاری زبان کے محرک ڈاکٹر شریف نظامی، شاہینہ کوثر آغا نوروز، چوہدری ایم اکرام اور صدر سٹیزن کونسل رانا امیر احمد خاں کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

سفارشات درج ذیل ہیں:

  • پاکستان میں جمہوری خواہشات کے مطابق تبدیلی لانے کے لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور ماضی کے آزمودہ لٹیرے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو یکسر مسترد کر دیں۔
  • پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور قومی یکجہتی کے لیے ضروری ہے کہ قوم کے بچوں کی بارہ سالہ لازمی سکولنگ کے لیے مکمل قومی نصاب ازسر نو تشکیل دیا جائے اور ملک بھر کے سرکاری سکولوں، پرائیویٹ انگلش میڈیم سکولوں ایل جی ایس، دانش سکولوں میں ایک نصاب تعلیم لانا ہو گا۔ اْردو زبان کو حضرت قائد اعظم کی سوچ اور آئین پاکستان کے مطابق قومی و سرکاری زبان اور اعلیٰ سروسز کے لیے امتحانی زبان اور ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔ انگریزی، فارسی، عربی، فرنچ، جرمن، جاپانی، روسی اور دیگر زبانوں کو اختیاری طور پر پڑھایا جائے۔
  • پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے سیاست اور انتخابات سے دولت کے اخراج کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیشہ ور سیاستدان سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنائیں اور ذاتی سرمایہ کاری اور قومی خزانہ کی لوٹ کھسوٹ کا باعث نہ بنیں۔
  • بلدیاتی / ضلعی حکومتوں کے انتخابات ہر چار سال بعد قومی انتخابات سے قبل کروائے جائیں۔
  • تمام سیاسی جماعتیں خاندانی و وراثتی سیاست کو خیر باد کہیں اور کروڑ پتیوں کو اسمبلیوں کے ٹکٹ دینے کی بجائے پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ کردار کے حامل ماہرین/ پروفیشنلز کو قانون سازی کے لیے منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجیں۔ نظامِ انتخاب کی اصلاح اور پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی صحیح نمائندگی کے لیے متناسب نمائندگی کو اختیار کیا جائے اور ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کے حق میں ڈالے گئے ووٹوں کے تناسب سے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی سیٹوں کا تعین کیا جائے۔
  • پاکستان میں معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے غیر حاضر زمینداری نظام ختم کی جائے۔ حکمرانون کے شاہانہ اخراجات ختم کرنے اور دیگر خودانحصاری اقدامات کے ذریعے بیرونی امداد اور قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔ بیرونی امداد اور قرضے ہماری خودداری اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہیں۔
  • تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے، تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم ختم کرنے کے لیے باقی دنیا کی طرح 12 سالہ Schooling مفت اور لازمی قرار دی جائے اور یکساں نصاب نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ تمام دنیا کے ممالک نے قومی زبان کو اپنا کر ہی تعمیر و ترقی کی اعلیٰ منازل طے کی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...