وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، دفتر خارجہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ دورہ امریکا میں وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاک بنگلے میں بجلی نہ تھی، چیڑ کے گھنے درختوں سر سبز پہاڑوں میں چھپی یہ شاندار رومانٹک جگہ ہے، عمران خان بھی سیتا وائٹ کے ہمراہ کچھ دنوں کے لیے آئے تھے۔
داعش کی موجودگی اور پاکستان کی دفاعی حکمت عملی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کے افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے ہیں۔ داعش کے حملوں کا ماسٹر مائند افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بھارت کے ساتھ تعلقات اور کرکٹ کھیلنے کی صورتحال
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے نئے ڈیم کی تعمیر کی تفصیلات مانگی ہیں، بھارت یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند ہے۔ علاوہ ازیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو بنگلادیش کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کو ہتھیار نہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔








