سلطنت میں یکم رمضان ۱۹ فروری کو ہوگا، عمان حکومت کا اعلان
عمان میں رمضان کا آغاز
مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمان حکومت نے اعلان کیا ہےکہ سلطنت میں یکم رمضان 19 فروری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ برہان انٹرچینج کے قریب، شیلنگ جاری
پہلا عرب ملک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے: سینیٹر اسحاق ڈار
چاند کی رویت کی تصدیق
عمان کے سرکاری میڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہو گا جب کہ جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447 ہجری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
فلکیاتی حساب
عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہےکہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے۔
کمیٹی کا اعلان
اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں، اس لیے کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ بدھ 18 فروری 2026 شعبان کا آخری روز ہو گا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان 1447 ہجری ہو گا۔








