ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی شاندار فتح
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد سے مذاکرات کامیاب، حکومت پنجاب کا مالی ریلیف اور سماجی تحفظ کے جامع پیکیج کا اعلان
نمیبیا کی کارکردگی
دہلی میں کھیلے گئے مقابلے میں 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دو ماہ کی مسلسل دوڑ دھوپ کے بعد آخر کار انگلینڈ کا ویزہ لگ گیا، شوقِ سفر کی انتہا تھی، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، پاکستانی مسافروں کے لیے علیحدہ راستہ تھا۔
بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی
بھارت کے ورون چکرورتی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے، شاہین آفریدی
بھارت کی بیٹنگ کا جائزہ
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔ ایشان کیشان 61 رنز اور ہاردک پانڈیا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تلک ورما نے 25، شیوم دوبے نے 23 جبکہ سنجو سیمسن نے 22 رنز بنائے۔
نمیبیا کے بولرز
نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔








