ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

ابھیشیک شرما کی طبیعت کی خرابی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث مکمل طورپر صحتیاب نہیں ہوسکے اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کی تکلیف کے باعث ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف اہم میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہادری کے خوب چرچے ہوئے اور لوک فنکاروں نے اسی واقعہ سے متاثر ہوکر اپنا مشہور زمانہ سندھی گیت ”ہو جمالو“ تخلیق کیا جو اسی واقعہ کے گرد گھومتا تھا

کھانے سے بیماری کا آغاز

6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کچھ کھانے کے باعث ابھیشیک شرما کی طبیعت خراب ہوئی۔ اگلے دن امریکہ کے خلاف میچ میں ان کی حالت مزید بگڑی، اگرچہ ابھیشیک نے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، مگر بیٹنگ میں کوئی اثر نہ چھوڑ سکے اور پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ہسپتال میں داخلہ اور میچ سے غیر موجودگی

بعد ازاں وہ ٹیم کے ساتھ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے نئی دہلی گئے، لیکن وہاں معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔ جمعرات کو نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل ابھیشیک ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے لیکن انہیں نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

بھارتی کپتان کا بیان

نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ 'ابھیشیک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہیں، وہ ایک یا 2 میچز نہیں کھیلیں گے'۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...