فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب آمد
ریاض ( وقار نسیم وامق) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی عرب آمد، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات، پاک سعودی اسٹرٹیجک اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں سیاہ تیزابی بارش، خطے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے، کون کون سے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور اسٹرٹیجک دفاعی شراکت داری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفادات اور معاہدات پر بات چیت
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کی تکمیل، اور دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔








