ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ: مریخ
تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ ان دِنوں تھوڑی سی محنت کر لیں گے اور اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں گے، وہ انشاءاللہ بڑی کامیابی حاصل کر لیںگے۔ آج ایک اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلام دعا کے بعد میں نے کہا “سر! آپ بہت کم ظرف انسان ہیں” ان کے چہرے سے مسکراہٹ یوں غائب ہوئی جیسے کبھی آئی ہی نہیں تھی.
برج ثور
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
جس طرح سے ممکن ہو اپنی تمام توجہ روزگار پر رکھیں، اس طرح آپ کو وہ فائدہ بھی ملے گا جو آپ کی نظروں سے دور تھا۔ مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا
برج جوزہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
آپ کو وہ سب کچھ ملے گا جس کی تمنا کی جا رہی ہے مگر سب سیدھے راستے سے۔ آپ نے اگر شاٹ کٹ راستہ اختیار کیا تو آپ کےلئے مشکل ہو جائےگی، یہ بڑی وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو پاکستان کا سماجی خدمت میں بڑا قدم، “Capture the Future” مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
برج سرطان
سیارہ: چاند
تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں جو چاہ رہے ہیں لیکن آپ اُلٹے سیدھے کاموں سے باہر ہی نکلتے اور خاص طور پر موبائل کی جان نہیں چھوڑ رہے جو فساد کی جڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
برج اسد
سیارہ: شمس
تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری کی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس بھی کوشش میں تھے، وہ کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ ان دِنوں ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی کا بہاولپور میں اہم اجلاس، امن کمیٹی اور علمائے کرام سے ملاقات، 151 افراد فورتھ شیڈول میں شامل
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس بھی مسئلے میں مشکل ہے، چاہے انکوائری، مقدمے بازی یا دشمنی وغیرہ، ان سب میں انشاءاللہ فتح حاصل ہو گی اور آپ کا دردِ سر مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار
برج میزان
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ پاک نے چاہا تو آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا اور پریشانی جو بھی ہے، وہ کم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
برج عقرب
سیارہ: مریخ
تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کو کسی جگہ سے پیسوں کا حصول ممکن ہو گا۔ آپ جس طرف اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، وہ بھی پوری ہو سکے گی اور آج پرانے کسی عزیز سے صلح ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ، صدر سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات
برج قوس
سیارہ: مشتری
تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بڑی ذمہ داری سے اب جلد نجات ملنے والی ہے۔ جو لوگ کسی بھی مسئلے کی وجہ سے روزگار کو خراب کئے ہوئے تھے، انشاءاللہ اب وہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، گورنر سندھ
برج جدی
سیارہ: زحل
تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی، وہ آج دور ہو سکتی ہے۔ آج کا دن آپ کو کچھ رقم بھی دِلا سکتا ہے، غیر متوقع۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا وی پی این سروسز بلاک کرنے کا تجربہ، کاروباری اداروں کا اظہار تشویش
برج دلو
سیارہ: زحل
تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنے ذہن کو صاف رکھیں، عمر کا خیال کریں اور سچی توبہ کر کے اپنے اللہ کی طرف لوٹ آئیں۔ انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، بس قبلہ فوری طور پر بدلیں۔
سیارہ مشتری
تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
آپ ہر معاملے کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہی نہیں ہیں، یہ صرف توکل کی کمی ہے۔








