رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز سکینڈل:برطانوی سیاسی حلقوں میں ہلچل، سابق سفیر گرفتار، ایوان بالا کی نشست بھی چھوڑ دی
اجلاس کی صدرات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، جس میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار، خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار کرلیا گیا
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے جب کہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت
اہلیان پاکستان سے اپیل
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے تمام اہلیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔
دعا برائے روزہ
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطا فرمائے۔








