نو مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
حاضر ہونے والے اور غیر حاضر افراد
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم، عظمی خانم، اور اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے کل خیبر پختونخوا ہاؤس میں پورے پاکستان سے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی اور تمام ونگز کے سینئر عہدیداران کا اجلاس طلب کرلیا
وکلاء کی درخواست
سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم، عظمی خانم، اور اعظم خان سواتی کی جانب سے وکلا نے ایک روسی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔
یاد دہانی
یاد رہے کہ اسد عمر نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے.








