صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کا بنگلہ دیش میں انتخابات پر تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عوام اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے پر بی این پی اتحاد اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز، دونوں بھائیوں کا اقتدار پاکستان میں طویل رات کی مانند رہا ہے نہ کوئی ریفارم نہ کوئی ویژن، بس چلے جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے سہارے، فواد چودھری
صدر زرداری کا پیغام
صدر آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے شاندار انتخابی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے، صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی عوام کو کامیاب اور پُرامن انتخابات کے انعقاد پر بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ظفروال؛ کسانوں نے بھارتی نسل کے 10 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو پکڑ کر مار دیا
پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کا عزم
صدر دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے جمہوری شراکت داری اور باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے شاہد آفرید ی کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی ایشیا کے لیے ایک نیا موقع
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلا دیش میں انتخابات جنوبی ایشیا کے لیے ماضی کے مراحل سے آگے بڑھنے کا ایک موقع ہے، بی این پی کو قومی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے اور اگلی حکومت بنانے کا مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی گرفتاری
وزیراعظم کا بنگلہ دیش کے عوام کو پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو صرف نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، رانا ثنا اللہ
بہتر تعلقات کی خواہش
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہوں تاکہ اپنے تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
بی این پی کے انتخابی نتائج
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو انتخابات میں بڑی اکثریت مل گئی ہے، اب تک غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد کو 300 نشستوں میں سے 212 نشستوں پر کامیابی مل چکی ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد کو 70 نشستوں پر فتح نصیب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولینڈ میں ائیرشو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
دیگر جماعتوں کی کارکردگی
اسی طرح نیشنل سٹیزن پارٹی صرف پانچ سیٹیں جیت پائی ہے، ووٹوں کی گنتی اب تک جاری ہے، ٹرن آؤٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا ہے اور 67 فیصد ووٹروں نے جین زی کے مطالبات پر مشتمل ریفرنڈم میں آئینی اصلاحات کی حمایت کر دی ہے۔
جماعت اسلامی کی رویہ
دوسری طرف جماعت اسلامی اتحاد نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر زور دیا ہے۔








