26 نومبر احتجاج؛ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
سماعت میں تاخیر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن، پاکستان میں ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور
وجہ برائے سماعت ملتوی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ ارجنٹ چھٹی پر چلے گئے جس کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو واپس اتنے تابوت جائیں گے کہ گنتی مشکل ہو جائے گی، دفاعی تجزیہ کار ارشد ملک
عدالت کے احکامات
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے علیمہ خان کو طلب کیا تھا اور آج آخری 2 گواہان تفتیشی افسران پر جرح مکمل کی جانے تھی۔
عارضی وارنٹ کی حیثیت
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔








